ایل جی کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں :درگیش پاٹھک

0

نئی دہلی(ایس این بی ) : آپ کے ایم ایل اے درگیش پاٹھک نے کہا ہے کہ ایل جی ونے کمار سکسینہ، جو کھادی ولیج انڈسٹریز کے چیئرمین تھے، انہوں نے کھادی انڈیا کے لاؤنج کو ڈیزائن کرنے کا ٹھیکہ بیٹی شیوانگی سکسینہ کو دے کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کھادی ایکٹ کے خلاف جا کر اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اگر اس کی صحیح تحقیق کی جائے تو اس میں کوئی نہ کوئی مالیاتی زاویہ ضرور نظر آئے گا۔ دو معاملوں کی تحریری شکایت کے باوجود ونے کمار سکسینہ جی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ان کے بدعنوانی کے معاملے مسلسل منظر عام پر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل جی ونے کمار سکسینہ کو اپنے عہدے پر بنے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS