زرمبادلہ کے ذخائرمیں 3بلین ڈالر کی کمی

0

ممبئی، (یو این آئی) غیر ملکی زرمبادلہ کے اثاثوں، سونے کے ذخائر، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس موجود ذخائر میں کمی کی وجہ سے 26اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 3ارب ڈالر کی کمی کے ساتھ مسلسل چوتھے ہفتے گر کر 561.05بلین ڈالر رہ گئے۔اس کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 6.7بلین ڈالر کی کمی ہوئی اور مسلسل تیسرے ہفتے 564.05بلین ڈالر تک گر گئے ۔جمعہ کو ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 26اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.6بلین ڈالر کم ہو کر 498.65 بلین ڈالر رہ گئے ۔ اس دوران سونے کے ذخائر بھی 271ملین ڈالر کم ہوکر 39.64 بلین ڈالر رہ گئے۔ اسی طرح ایس ڈی آر میں زیر جائزہ ہفتے کےلئے 155 ملین ڈالر کی کمی ہوئی اور 1783بلین ڈالر رہا۔ اس عرصے کے دوران آئی ایم ایف کے پاس ریزرو فنڈ 10ملین ڈالر کم ہوکر 4.9 بلین ڈالر رہ گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS