پاک کا ہند سے خوردنی اشیا کی درآمدات پر غور

0

اسلام آباد، (پی ٹی آئی) پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بدھ کو کہا کہ سرکار اپنے اتحادی معاونین اور اہم اسٹیک ہولڈرس سے صلاح و مشورہ کرنے
کے بعد ہندوستان سے اشیا کی درآمدات کے بارے میں سوچے گی۔ نقدی بحران سے نبرد آزما پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے حالات خراب ہیں اور خوردنی اشیا
کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ ہندوستان سے خوردنی اشیا کی درآمدات کے بارے میں وزیر خزانہ نے اپنے خیالات پہلی بار پیر کو ظاہر کیے تھے۔ اسماعیل نے
ٹویٹ کیا کہ ’ایک سے زائد بین الاقوامی ایجنسیوں نے سرکار سے رابطہ کر کے زمینی سرحد کے راستے ہندوستان خوردنی اشیا لانے کی اجازت مانگی ہے۔
درآمدات کو منظوری دینے کے سلسلے میں فیصلہ سپلائی کی کمی کو دیکھتے ہوئے لیا جائے گا۔ اس سے قبل اتحادی معاونین اور اہم اسٹیک ہولڈرس سے بات کی
جائے گی۔‘ دریں اثنا پاکستان نے پیاز اور ٹماٹر ایران اور افغانستان سے منگوانے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس سے قبل اسماعیل نے اس ہفتہ ایسا اشارہ دیا تھا کہ
قیمتوں میں استحکام لانے کےلئے سرکار ہندوستان سے درآمدات کی اجازت دے سکتی ہے۔ حالانکہ ایسا امکان کم ہی ہے کہ اتحادی سرکار ایسا کوئی قدم اٹھا پائے
گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS