’بھارت جوڑو‘ یاترا کا مقصد صرف باتیں سننا:جے رام رمیش

0

چنئی، (پی ٹی آئی)کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے بدھ کو کہا کہ پارٹی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ بولنے والی نہیں، سننے والی یاترا ہوگی جس میں
راہل گاندھی تقریر نہیں کریںگے بلکہ سماج کے مختلف طبقات کی باتیں سنیں گے۔ سابق کانگریس صدر راہل گاندھی 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے
کشمیر تک تقریباً 3,500 کلومیٹر کی پد یاترا شروع کریں گے جسے 150 دن میںپورا کیا جائے گا۔ یاترا ملک کے مختلف حصوں سے ہو کر گزرے گی۔
کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے یہاں اخباری نمائندوں سے کہا کہ پارٹی کا مقصد بی جے پی کے ’بھارت بانٹو‘ کے خلاف بھارت جوڑنے
کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس کی سب سے بڑی سیاسی عوامی رابطہ مہم ہے اور راہل گاندھی سماجی صف بندی، اقتصادی عدم مساوات اور مرکز میں اختیارات
کے مرتکز جیسے موضوعات پر پد یاترا کریں گے۔ رمیش نے کہا کہ راہل گاندھی تقریر نہیں کریں گے، وہ دلتوں اور آدیواسیوں سمیت سماج کے سبھی لوگوں کی
باتیں سنیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS