ماں، بیوی اور تین معصوم بچیوں کا بے رحمی سے قتل کرنے والا شخص گرفتار

0

دہرہ دون: (یو این آئی) اتراکھنڈ کے دہرہ دون ضلع کے رانی پوکھری تھانہ علاقے میں پیر کی صبح ایک شخص نے اپنی ماں،بیوی اور معصوم بچیوں کا بے رحمی سے قتل کردیا۔ بچوں کی چیخ و پکار سن کر پڑوسی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس نے قاتل کو تیز دھار ہتھیار سمیت گرفتار کر لیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) دلیپ کنور نے بتایا کہ انہیں آج صبح اطلاع ملی کہ ایک شخص مہیش کمار جو کہ الہ آباد روڈ ضلع باندرہ (اتر پردیش) کا رہنے والا ہے، نے رانی پوکھری کے ناگگھیر میں اپنی ماں، بیوی اور تین بیٹیوں کا قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سےواقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔ مسٹر کنور نے بتایا کہ ملزم مہیش کمار نے اپنی ماں بتٹن دیوی (75)، بیوی نیتو دیوی (36)، بیٹی اپرنا (13)، اناپورنا (09) سورنا(11) کا بے رحمی سے قتل کردیا ۔ملزم اتر پردیش کا رہنے والا ہے جو کافی عرصے سے یہاں مقیم ہے۔ وہ پیشے سے پوجا پاٹھ کا کام کرتا ہے۔ ایس ایس پی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS