بیکانیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

0

بیکانیر : (یو این آئی) راجستھان کے بیکانیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتواردیر شب تقریباً دوبجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز بیکانیر سے 236 کلومیٹر شمال مغرب میں پاکستان میں ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلے کے دوران نیند میں ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ اسے محسوس نہیں کر سکے۔ تاہم کہیں سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS