صومالیہ میں مسلح افراد کے حملے میں متعدد افراد ہلاک

0

موغادیشو: (یو این آئی) صومالی دارالحکومت موغادیشو میں حیات ہوٹل پر حملے میں کئی شہریوں کی موت ہوگئی۔مقامی میڈیا نے آج یہاں اطلاع دی ہے کہ جمعہ کی رات حیات ہوٹل میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسنداسلامی گروپ الشباب کے ارکان کے درمیان مڈبھیڑ ہوئی۔ مبینہ طورپر ہوٹل کے ارد گرد کم از کم دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔العربیہ نے ہفتے کی صبح اطلاع دی ہے کہ اس حملے میں کم از کم آٹھ شہری مارے گئے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے اس حملے میں دس افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ القاعدہ دہشت گرد تنظیم سے منسلک الشباب گروپ صومالیہ کی حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہا ہے اور اب بھی ملک کے جنوبی اور وسطی حصوں کے بڑے علاقوں پر اس کا کنٹرول ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS