اغوا و عصمت دری کے ملزم کو سزائے عمر قید

0

پرتاپ گڑھ: (یواین آئی )اگست ایڈیشنل سیشن جج (پاکسو ایکٹ )پنکج کمار شری واستوا کی عدالت نے دو نابالغ بہنوں کے اغوا و عصمت دری کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے خاطی ثابت ملزم کو عمر قید و جرمانہ کی سزا سنائی ۔استغاثہ کے بموجب مدعی نے پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ اس اس کے پڑوسی کے یہاں اس کا رشتہ دار محمد اسلام ساکن ویربھان پور تھانہ سلون ضلع رائے بریلی رہتا تھا ،وہ 5/دسمبر 2014 کو اس کی دو نابالغ بیٹیوں 16 و 10 سال کا اغوا کر لیا ،ایک بیٹی کے ساتھ عصمت دری کی ۔پولیس نے شکایت کی بنیاد پر کیس درج کر فردجرم عدالت میں داخل کیا ۔عدالت نے بدھ کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہونے کے سبب ملزم اسلام کو عمر قید و تیس ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ،اور جرمانہ کی رقم متاثرہ کو دینے کا حکم دیا ۔استغاثہ کی جانب سے پیروی اے ڈی جی سی دیویندر ترپاٹھی نے کی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS