فیض آباد: (یو این آئی) افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں بدھ کو ایک بم دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع محکمہ اطلاعات و ثقافت کے صوبائی سربراہ ماج لدین احمدی نے جمعرات کو دی۔
مسٹر احمدی نے بتایا کہ دھماکہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے کے قریب ہوا جس میں دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے واقعے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں میں پرامن صوبہ بدخشاں میں یہ پہلا دھماکہ تھا۔ ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS