پاکستان میں ٹرک اور وین کی ٹکر، 3 کی موت، 10 زخمی

0

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں جمعرات کو ایک بس اور وین کے درمیان ٹکر میں تین افراد کی موت اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج علی الصبح مہران نیشنل ہائی وے پر ٹرک نے وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وین کراچی سے سندھ کے دارالحکومت خیرپور جارہی تھی۔پاکستان میں سڑک حادثات عام ہیں، جس کی بڑی وجہ گاڑیوں کی ناقص دیکھ ریکھ، خراب سڑکیں اور روڈ سیفٹی میں سراسر لاپروائی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS