نئی دہلی(ایجنسیاں)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے پیر کو الزام لگایا کہ مہاراشٹر کا اورنگ آباد ضلع کا نام بدل کر سمبھاجی نگر کرنے کا منصوبہ صرف سرکاری محکمے کے دستاویز میں بدلنے کے لئے ہے اوراس سے 1000 کروڑ روپے کابوجھ پڑے گا۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران امتیاز جلیل نے الزام لگایا۔ کہ اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے سے حکومت کو تقریباً 1000 کروڑ کا نقصان ہوگا۔ یہ صرف سرکاری محکمے کی دستاویز کو تبدیل کرنے کے لیے ہے۔ عام لوگوں کو کئی ہزار کروڑ کے بوجھ سے گزرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ ایکناتھ شندے کی بغاوت کے بعد ایم وی اے حکومت کے گرنے سے ایک دن پہلے 29 جون کو اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھاجی نگر اور دوسرے ضلع عثمان آباد کا نام دھاراشیو کرنے کو منظوری دی گئی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS