کیرالہ میں قرض میں ڈوبے ایک ہی کنبہ کے 5افراد کی خودکشی

0

ترواننت پورم (یو این آئی) کیرالہ کے کولمبلم قصبے میں قرض میں ڈوبے ہوئے ایک ہی خاندان کے 5افراد مردہ پائے گئے ۔سرکاری ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ قرض کے بوجھ میں دبے ہوئے خاندان کے پانچ افراد نے مالی تنگدستی کی وجہ سے خودکشی کرلی۔ خاندان کے افراد کی خودکشی کی وجہ دکان کا بند ہونا بتایا جاتا ہے ، جو پنچایت محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے سڑک کے کنارے کی دکان پر اعتراض کرنے کے بعد سے بند پڑی تھی۔ پولس کو اس واقعہ کی اطلاع جمعہ کی رات ملی۔مرنے والوں کی شناخت دکان کے مالک مانی کندن، بیوی سندھیا اور ان کے بچوں امیا اور اجیش اور ان کی خالہ دیوکی کے طور پر کی گئی ہے ۔ مانی کندن کی لاش کمرے میں لٹکی ہوئی پائی گئی ہے ۔
جبکہ خاندان کے دیگر افراد نے مبینہ طور پر زہر کھا لیا۔ ذرائع کے مطابق مختلف مسائل پر پنچایت کے عہدیداروں کے اعتراضات کی وجہ سے مانی کندن گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی دکان نہیں کھول پا رہے تھے ۔ اس معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS