آلٹ نیوز کے محمد زبیر کی غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات جاری

0

نئی دہلی (ایس این بی) : آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو مبینہ طور پر بیرون ملک سے فنڈنگ ہوئی ہے اور اسے کہاں استعمال کیا گیا، اس کی جانچ دہلی پولیس نے شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ زبیر نے پاکستان، شام، عرب ممالک سمیت کئی ممالک سے 2.31 لاکھ روپے سے زائد کا چندہ اکٹھا کیا جبکہ اس معاملہ کی تحقیقات کے دوران پولیس نے زبیر کے خلاف 3 دیگر دفعات شامل کی ہیں۔ جن میں آئی پی سی کی دفعہ 201، ثبوت کو تباہ کرنا، مجرمانہ سازش کی 120B اور اصل معاملے میں فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ایکٹ کی دفعہ 35 شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کی گرفتاری سے قبل خلیجی ممالک کے علاوہ پاکستان کے لوگ بھی اس کے ٹوئٹر ہینڈل کو سپورٹ کر رہے تھے اور اب بھی اس کی ٹوئٹ جاری ہے جبکہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زبیر کے اکاؤنٹس کی چھان بین کے دوران معلوم ہوا ہے کہ زبیر کے اکاؤنٹس میں مختلف یو پی آئی اور پیمنٹ گیٹ ویز کے ذریعہ ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد دہلی پولیس نے 27 جون کو زبیر کو گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں 28 جون کو عدالت نے زبیر کو چار روزہ پولیس ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جس کے بعد پولیس نے اسے ہفتہ کو عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا۔دہلی پولیس کے سینئر افسر کے پی ایس ملہوترا نے ہفتہ کو میڈیا کے ساتھ غلط معلومات شیئر کرنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو 2018 میں ان کی طرف سے پوسٹ کردہ قابل اعتراض ٹویٹ پر 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS