12 نوجوانوں کو بندھوا مزدور بننے سے رہائی ملی : مدھیہ پردیش

0

شہڈول، یکم جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے شہڈول میں پولیس نے 12 نوجوانوں کو رہا کرایا ہے جنہیں بندھوا مزدور کے طور پر میرٹھ لے جایا جا رہا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن پر 12 نوعمر بچوں کو بندھوا مزدور بنا کر میرٹھ لے جایا جا رہا تھا۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقع پر پہنچی اور ان بچوں کو چائلڈ ہیلپ لائن کے حوالے کر دیا۔ جہاں ان کے اہل خانہ اپنے بچوں کو لے جا سکیں۔ اس معاملے میں ٹھیکیدار کو پکڑا نہیں جاسکا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS