تاشقند: (یو این آئی) ازبکستان 25-26 جولائی کو افغانستان پر ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے گا۔ازبک وزارت خارجہ نے جمعہ کو بتایاکہ اس کانفرنس میں 20 سے زائد ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان پر ایک بین الاقوامی کانفرنس 25 سے 26 جولائی 2022 تک ملک کے دارالحکومت تاشقند میں منعقد ہوگی۔ جس میں 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے وفود شرکت کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس افغانستان کے استحکام، سلامتی اور میں طویل مدت جاری جد و جہد کے بعد وہاں معمول کی صورت حال کی بحالی کے کے ساتھ ساتھ علاقائی تعاون کے طریقہ کار میں ملک کے انٹیگریشن کو فروغ دینے کی کوششوں اور نقطہ نظر تیار کرنے کی کوشش کرے گی۔
اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے افغانستان کی صورتحال غیر مستحکم ہے۔ وہاں حالیہ تباہ کن زلزلے کے بعد حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.