جسپریت بمراہ ہندوستان کے 36ویں ٹسٹ کپتان

0

برمنگھم (یو این آئی) ہندوستان کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما انگلینڈ کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والے پانچویں ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ جسپریت بمراہ کوروہت شرما کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے ۔ ہندوستان کے کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔بی سی سی آئی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بمراہ کو کپتانی سونپنے کے ساتھ ہی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو نائب کپتان بنایا گیا ہے ، اس کے علاوہ روہت کی غیر موجودگی میں سلامی بلے باز میانک اگروال کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ گزشتہ سال شروع ہونے والی سیریز کا حصہ ہے جس میں ہندوستان دو۔ایک سے آگے تھا۔ یہ سیریز ٹیم میں کورونا کیسز سامنے آنے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔انگلینڈ دورہ کے لیے ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم : جسپریت بمراہ (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریس ایر، ہنوما وہاری، چیتشور پجارا، رشبھ پنت (نائب کپتان-وکٹ کیپر)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، رویندرا جڈیجا، روی چندرن اشون، شاردل ٹھاکر، محمد شامی، محمد سراج، امیش یادو، پرسدھ کرشنا، میانک اگروال۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS