ٹیم کو فٹنس اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے : ہرمن پریت

0

کولمبو (یو این آئی) سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز ہندوستانی خواتین کے لیے ایک نئی شروعات ہے ۔ میتھالی راج کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ ہندوستان کی پہلی سیریز ہے ۔ ٹی۔ٹوئنٹی سیریز میں 2-1 سے جیتنے کے بعد ہندوستان ون ڈے سیریز میں بھی جیت درج کرنا چاہے گا۔ہرمن پریت کور اب تمام فارمیٹس کی کپتان ہیں اور وہ اس کے لیے پرجوش بھی ہیں۔ ون ڈے سیریز سے قبل ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ “جب میں ٹیم کی قیادت کرتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں کھیل سے زیادہ وابستہ ہوں، اس سے مجھے بہت زیادہ اعتماد ملتا ہے ۔ میرے اندر کپتانی فطری ہے اور جب اس میں آپ کا تجربہ بڑھتا ہے ۔ تب آپ کے لیے چیزیں آسان ہو جاتی ہیں۔ اب مجھ پر کپتانی کا کوئی اضافی دباؤ نہیں ہے ۔ اب میں جو بھی کرنا چاہتی ہوں کر سکتی ہوں۔ آزاد ماحول سے کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے ۔ میں انہیں پوری آزادی دیتی ہوں تاکہ وہ اپنی پوری کوشش کر سکیں۔”ہندوستان کو اس سال کامن ویلتھ گیمز اور اگلے سال کے شروع میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنا ہے ۔ اسی لیے ہرمن پریت کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتی۔انھوں نے کہا کہ ‘بطور کپتان میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ مقصد رکھتی ہوں، فٹنس سب سے اہم ہے اور میں اس معاملے میں اپنی ٹیم کے لیے مثال بننا چاہتی ہوں۔’ اس سے میں اپنی ٹیم کی فیلڈنگ میں بھی بہتری دیکھنا چاہتی ہوں۔”ہندوستان کے پاس بیٹنگ کوچ کے طور پر ہرشی کیش کانیتکر اور ہیڈ کوچ کے طور پر رمیش پوار ہیں، جو بولنگ کوچ کی بھی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ساتھ ہی دماغی صحت کی کوچ مگدھا باورے کو بھی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا جو اب ٹیم کے ساتھ نہیں ہیں۔ تاہم ہرمن پریت کو اس کی ضرورت محسوس ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ‘مگدھا میڈم نے ورلڈ کپ کے دوران میری بہت مدد کی تھی، وہ بہت محنت کرتی ہیں اور ٹیم میں ان جیسے لوگوں کی ضرورت ہے ، وہ اس وقت ٹیم کے ساتھ نہیں ہیں لیکن امید ہے کہ ہمیں کوئی ایسا مل جائے گا جو ہماری مدد کر سکے اورہمارے ساتھ طویل دورے میں ساتھ دے سکیں۔ کبھی کبھی آپ کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کی چھوٹی چھوٹی پریشانیوں کو سن سکیں۔ اگر آپ ذہنی طور پر تندرست ہیں تو آپ اپنے کھیل کو بہتر بنا سکتے ہیں اور میدان میں اپنا 100 فیصد دے سکتے ہیں۔”

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS