ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 72 ہزار سے تجاوز

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 12,899 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 32 لاکھ 96 ہزار 692 تک پہنچ گئی ہے ۔تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 518 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ اب تک مجموعی طور پر 4 کروڑ 26 لاکھ 99 ہزار 363 مریض اس وباء سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔اس دوران کورونا سے 15 افراد کی موت ہوئی ہے اور اب تک اس وبا سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 24 ہزار 855 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ اسی عرصے میں ایکٹو کیسز میں 4,366 کا اضافہ ہوا ہے اور کل تعداد 72,474 تک پہنچ گئی ہے۔ ان نئے اعداد و شمار کے ساتھ ایکٹو کیسزکی شرح 0.17 فیصد ، یومیہ انفیکشن کی شرح 2.89 فیصد ، صحتیاب ہونے کی شرح 98.62 فیصد اور شرح اموات 1.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج 196.14 کروڑ ٹیکے لگائے گئے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4,46,387 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 85.78 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS