نوجوانوں کے غصے کے پیش نظر اگنی پتھ اسکیم کو واپس لیا جانا چاہئے: گہلوت

0

جے پور: (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اگنی پتھ اسکیم کو ملک کے مفاد میں نہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے خلاف نوجوانوں میں غصے کے پیش نظر مرکزی حکومت کو بروقت اس اسکیم کو واپس لے لینا چاہیے۔ مسٹرگہلوت نے اس اسکیم کے خلاف کانگریس کی ترنگاریلی کو روانہ کرنے کے بعد میڈیا سے آج یہاں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے پورے ملک میں نوجوانوں میں غصہ پیدا ہوا ہے، ان کے جذبات کو وزیر اعظم نریندر مودی اور حکومت کو بروقت سمجھ لیناچاہیے، کیونکہ بغیر آرگیومنٹ کے عجلت میں اس اگنی پتھ اسکیم کا فیصلہ کیاگیا ہے جسے ملک کے لوگوں نے بھی مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا، ’’ریٹائرڈ فوجی افسران، سب نے اسے مسترد کر دیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ جلد فیصلہ کرے اوراس کو واپس لے لے، یہ میرامانناہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS