این سی آر ٹی نے 12ویں کے سلیبس سے گجرات فسادات سے جڑے چیپٹر کو کیوں ہٹادیا؟

0

دانش رحمٰن
این سی آر ٹی نے 12ویں کے سلیبں سے گجرات فسادات سے متعلق چیپٹر کو ہٹا دیا، اس سے متعلق این سی آر ٹی نے کئی وجوہات بیان کی ہیں۔ جس میں کورونا وبا بھی ایک اہم وجہ بتائی گئی ہے۔ گجرات فسادات کے ساتھ ساتھ نکسل تحریک کی تاریخ اور امرجنسی تنازعہ کو بھی اس کتاب سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس باب میں ایسا کیا تھا: این سی آر ٹی کی جانب سے جاری ایک نوٹ کے مطابق، کتاب سے گجرات فسادات پر مبنی صفحہ 187-189 کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اس باب میں لکھا گیا تھا ’’گجرات کے فسادات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ حکومتی مشینری بھی فرقہ وارانہ جذبات کے رنگ میں رنگ جاتے ہیں۔ یہ جمہوری سیاست کے لیے خطرہ ہے۔اس باب میں اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے اس بیان کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ جس میں انہوں نے اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو راج دھرم پر عمل کرنے کامشورہ دیا تھا۔
این سی آر ٹی نے اپنے نوٹ میں کہا کہ یہ موضوعات دوسرےسلیبس میں بھی شامل ہیں، جس سے یہ سبق اوور لیپ ہو رہا تھا۔ جو کہ غیر متعلقہ ہے. اس کے علاوہ کورونا کی وبا کے پیش نظر طلبہ پر پڑھائی کا بوجھ بھی کم کرنا ضروری ہے۔
قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں بھی اس پر زور دیا گیا ہے۔ گجرات فسادات کو لیکر 12ویں کلاس کی پولیٹیکل سائنس میں جہاں پہلے ’اینٹی مسلم رائٹس ان گجرات‘عنوان کے ساتھ اسٹوڈنٹ پڑھتے تھے یعنی اب وہ اپ ڈیٹ کتاب میں صرف’گجرات رائٹس‘ہی ان کو پڑھنے کو ملے گا۔
نئے سلیبس میں دو طرح کی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عنوان کے علاوہ عبارت کے پہلے لفظ سے لفظ ‘مسلم’ بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پہلے پڑھا جاتا تھا – ’فروری-مارچ 2002 گجرات میں مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تشدد ہوا تھا۔‘لیکن اس کے باوجود اپ ڈیٹ شدہ کتاب میں اب لکھا ہوا ہے ۔ ’فروری مارچ 2002 میں بڑی تعداد میں گجرات کے اندر تشدد ہوا تھا۔‘12ویں کلاس کے ٹیکسٹ بک میں یہ بدلائو سال 2007 میں شائع ہونے کے دوران کیاتھا، اس وقت کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت مرکز میں برسراقتدار تھی۔
این سی ای آر ٹی حکام کے مطابق جس سلیبں کی کتابوں کو منظوری دی گی ہیں۔ جس سے ٹیکٹس بکس کو تیارکیا جاتا ہے۔ اس میں’مسلم مخالف لفظ کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ نام نہیں بتانے کی شرط پر انہوں نے بتایا کہ اس صاف طور پر گجرات فساد لفظ کا استعمال کیا گیا ہے ۔ اس لئے ٹیکٹس بک نے پہلے ’اینٹی مسلم‘ لفظ کو شامل کیا تھا۔ جب ہم نے سلیبس کو اپ ڈیٹ کرنا شروع کیا تو ہمیں اس کے بارے میں بتایا گیا، اس کے بعد ہم نے وہاں گجرات تشدد کا لفظ استعمال کیا۔ ,

اہم بات یہ ہے کہ 7 جون 2017 کو ہندوستان ٹائمز نے سب سے پہلے یہ اطلاع دی تھی کہ اس میں کچھ تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS