نابالغ لڑکے سے بدفعلی کرنے کے ملزم کو چالیس سال کی قید

0

پرتاپ گڑھ: (یو این آئی) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج (پوکسو ایکٹ ) پنکج کمار شری واستوا کی عدالت نے نابالغ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنے کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کو چالیس سال کی قید و جرمانہ کی سزا سنائی ۔استغاثہ کے بموجب تھانہ سٹی کوتوالی میں 29/جون 2019 کو ایک شخص نے دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ گاوں کا وجئے پٹیل اس کے نابالغ بیٹے کو ٹی وی دکھانے کے بہانے اپنے گھر لے گیا ،اور اس کے ساتھ بدفعلی کی ۔پولیس نے شکایت کی بنیاد پر کیس درج کر فرد جرم عدالت میں داخل کیا ۔ عدالت نے منگل کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزم وجئے پٹیل کو چالیس سال قید و پچاس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ۔
استغاثہ کی جانب سے پیروی اے ڈی جی سی دیوش چندر ترپاٹھی و اشوک کمار تیواری نے کی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS