ماسک اور ہیلمٹ نہ پہننے پر پولیس کا بھی چالان ہو: ہائی کورٹ

0

نئی دہلی (ایجنسی) :دہلی میں پولیس والوں کے ذریعہ کووڈ 19پروٹوکول اور ٹریفک کے قوانین پر عمل نہیں کرنے پر ہائی کورٹ نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ کورٹ نے ماسک اور ہلمیٹ نہیں لگانے پر پولیس والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ایکٹنگ چیف جسٹس ویپن سانگھی اور جسٹس سچن دتا کی بنیچ نے کہا کہ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے کے ذریعہ جاری احکامات میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس والوں پر یہ قانون لاگو ہوتا ہے۔پولیس والوں کو قانون کی خلاف وزی نہیں کرنی چاہئے ۔قوانین کی اطاعت کرکے سماج میں ایک اچھا پیغام پیش کرسکتے ہیں۔پولیس والے قانون سے اوپر نہیں ہیں ۔ انہیں بھی قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS