پیلے کی روس سے جنگ بند کرنے کی اپیل

0

عظیم فٹبالر نے روسی صدر کو جذباتی پیغام لکھا
ریو ڈی جنیرو (ایجنسیاں)برازیلین فٹ بال لیجنڈ پیلے نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین پر حملہ بند کریں۔ 81 سالہ پیلے، جو کینسر کا علاج کروا رہے ہیں، روسی صدر پیوٹن کو اپنا پیغام اسی دن پہنچایا جب یوکرائن نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو3-1 سے شکست دی۔ اب یوکرین کا مقابلہ اتوار کو ویلز سے ہوگا۔پیلے نے انسٹاگرام پر کہا ’’آج یوکرین نے ملک کی موجودہ صورتحال کو کم از کم 90 منٹ تک بھولنے کی کوشش کی۔ورلڈ کپ میں جگہ بنانا ہمیشہ مشکل، تقریباً ناممکن ہوتا ہے کیونکہ بہت ساری زندگیاں داؤ پر لگ جاتی ہیں۔ حملہ بند کرو، اس تشدد کو ہر گز جائز قرار نہیں دیا جا سکتا‘‘۔پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’جب ہم آخری بار ملے تھے تو ہم نے مصافحہ کیا تھا اور مسکرائے تھے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہمارے درمیان آج جیسے اختلافات ہوں گے‘‘۔دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی نے کہا’’اس لڑائی کو روکنا آپ کے ہاتھ میں ہے۔ انہی ہاتھوں میں جن سے میں نے 2017 میں ماسکو میں آخری ملاقات کے وقت ہاتھ ملایا تھا۔‘‘واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ تقریباً 100 دنوں سے جاری اس شدید لڑائی میں ہزاروں لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ (یو این) ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے مطابق یوکرین میں جاری لڑائی میں 4000 سے زائد شہری ہلاک اور 5000 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS