سدھو موسیوالا قتل کا معمہ

0

نیلم مہاجن سنگھ
گلوکار اداکارشبھ دیپ سنگھ سدھو موسیوالا کی پنجاب کے موسیوالا گائوں میں دن دہاڑے قتل کی واردات نے سب کو جھنجھور کر رکھ دیا۔ سدھو موسیوالا نے پنجابی فلم اور موسیقی کی دنیا میں نغمہ نگار گلوکار اور اسٹیج اداکار کے طور زندگی اور موت پر اپنے نظریات کو پیش کرنے میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ ان کے ذریعہ گائی گئی ’دی لاسٹ رائڈ‘ان کی خود کی موت کی عکاسی کہہ سکتے ہیں۔ نوجوان کی آخری رسومات …… جوانی کا جنازہ موسیوالا کے ماں باپ سردار بلکور سنگھ اور چرن کور سنگھ سدھو ، روتے دکھائے گئے۔ ان دونوں نے اپنے بیٹے کے جسد خاکی کو اس کے آخری سفر کے لیے تیار کیا تھا۔
وہ اپنے 28سال کے بیٹے کی موت سے بدحال تھے جس کا یوم پیدائش 11جون ہے اور اس کی شادی نومبر میں ہونے والی تھی۔ سدھو موسیوالا ’گائوں کے لڑکے ‘ تھے جنہوںنے رقص اور موسیقی کی صنعت میں بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنائی۔ ان کے چاہنے والے اور ان کے مداح لاکھوں میں تھے۔ انہیں کناڈا، امریکہ یا یوروپ میں بسنے کے کئی مواقع ملے، مگر وہ کہیں نہیں گئے۔ بمبئی تک رہنے نہیں گئے۔ سدھو کا کہنا تھا کہ میں اپنے گائو ں میں اپنے خاندان میں اپنے ماں باپ کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔ سیاست میں ان کا آنا شطرنج کے کھیل کی ایک چال لگی ہے۔ پنجاب سرکار کے ذریعہ سدھو موسیوالا کی سیکورٹی اچانک واپس لی گئی ، جبکہ انہیں موسیقی کی دنیا کے کئی گینگسٹر انڈر ورلڈ ڈان اوران کے حریفوں سے بڑی دھمکیاں ملی تھیں۔ یہ عام آدمی پارٹی کی سیاسی خام خیالی تھی کہ ان کی سیکورٹی ہٹائی گئی۔ اس توہین آمیز غلطی کے لیے بھگونت مان سرکار کو سزا ملنی چاہیے۔
فلمی دنیا میں ہمیشہ انڈرورلڈ مافیا کی بے حساب دولت سے بھی پڑی ہے۔ کیا آپ اس وقت کو بھول گئے جب بالی ووڈ کے کئی ستارے (مجھے ان کا نام دہرانے کی ضرورت نہیں ہے)دائود ابراہیم اور چھوٹا شکیل کی دھن پر ناچتے تھے۔ یہ اور بھی عجیب نہیں کہ حاجی مستان انڈر ورلڈ ڈان فلم انڈسٹری کنگ پن تھا۔ اب گینگسٹر یا انڈر ورلڈ ڈان جو فلم ہدایت کاروں ، موسیقی کاروں ، سنگیت کاروں کے ساتھ رابطے میں ہیں تو ہم اتنے حیران کیوں ہوتے ہیں۔ ممبئی میں اپنے دفتر کے احاطے میں ماتا مندر میں گلشن کمار کو گولی ما ر کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ یہ ایک واضح مثال ہے کہ انڈرورلڈ نے گلشن کمار کو ان کے ساتھ اپنے منافع میں حصے داری کی اجازت نہیں دی تھی۔ مت بھولیے ، پائریسی قابل اعتراض ویڈیو ، سی ڈی میوزک وغیرہ سبھی غیر قانونی سرگرمیاں ہیں لیکن پھر ان غیر قانونی چیزوںپر یاپندی کہاں ہے۔ سدھو موسیوالا کی موت نے کئی سوال کھڑے کیے ہیں۔ یہ مشکل سوال ہے کیونکہ اس سوال کے سیاسی معنے بھی ہیں۔ مت بھولیے کہ ان میں سے زیادہ تر گلوکاروں کا سیاسی پس منظر اور ان کا اپنا نظریہ ہے۔ وہ بندوق سے جیتے اور بندوق سے مرتے ہیں۔ سدھو کا آخری ’’ویڈیو دی لاسٹ رائڈ ‘‘یو ٹیوب پیچ پر ہے۔ ان کے ذریعہ اپ لوڈ کیے گئے آخری چند نغموں میں ایک ہے اور اس کے 14ملین ویویز ہیں۔ 15مئی کو سدھو موسیوالا نے گلوکار اور رقاص ٹپیک شکور کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ لاسٹ رائڈ گیت کو ریلیز کرکے امریکہ کے فنکار اور رقاص جن کو 1996میں جب وہ صرف 25سال کے تھے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ اس گانے کا کور فوٹو ایک گاڑی ہے۔ ٹپیک اس دن سفر کررہا تھا اور اس کے بول ہیں۔ جن کا ترجمہ ہے۔ (اس نوجوان کے چہرے پر چمک سے پتہ چلتا ہے کہ وہ جوان مر جائے گا)یہ قسمت کا ستم ہے کہ دو ہفتے بعد ایک منصوبہ بند حملے میں 29سال کے موسیوالا کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ اس کی لاش ایک کالے رنگ کی مہندرا جیپ میں گری پڑی تھی۔ گولیوں سے چھلنی تھار جیپ میں ۔ اس گانے کی اچھی طرح سے فلم بندی کی گئی ہے۔ موت کا کارنیل ہوسکتا تھا۔ موسیوالا کے قتل کی ذمہ داری کناڈا کے ایک گینگسٹر گولڈی براڑ نے لی ہے۔ یہ وہی گولڈی براڑ ہے جو مبینہ طور پر خطرناک گینگسٹر نارلینس بشنوئی سے جڑا ہوا ہے۔
گولڈی براڑ کا تعلق راجستھان کی لیڈی ڈان انورادھا سے بھی ہے جن کی شادی کالا جٹھیڈی سے ہوئی جنہوں نے براڑ کی 20گینگسٹر مخالفوں کا صفایا کردیا تھا۔ اس کا خلاصہ دہلی پولیس نے کیا تھا انورادھا اور کالا جٹھیڈی کو 31جولائی 2021کو پکڑا گیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2015میں گلوکار ارجیت سنگھ کو ایک گینگسٹر بدنام زمانہ پجاری سے دھمکی ملی تھی۔ جنہیں مبینہ طور پر ارجیت سے 15کروڑ روپے مانگے تھے۔ پنجابی گلوکار سدھو موسیوالا کی مو ت نے پورے ملک کو صدمے سے دوچار کیا ہے۔ اس واردات نے ایک بار پھر یہ ظاہر کردیاہے کہ شو بز میں انڈرورلڈ کنکشن کتنے گہرے ہیں۔ ممبر پارلیمنٹ اور گلوکار ہنس راج کو انڈر ورلڈ سے دھمکی بھرے فون آئے۔ ہنس نے کہاکہ سپر کیسٹ انڈسٹریز ، ممبئی کے ساتھ ان کے حالیہ موسیقی البم کی ریلیز کے معاملہ کو لے کر کچھ تنازع چل رہا تھا۔ چھوٹا شکیل سے گینگسٹر سے ملی دھمکیاں فلم پروڈسر اوررئیل اسٹیٹ میگنیٹ منموہن شیٹھی کے پاس ایک پوائنٹ بلینک ریوالور کے ساتھ حقیقت میں یہ بھی حقائق ہیں ۔ منموہن شیٹھی کو دوسری زندگی ملی ہے۔ مہیش بھٹ اوران کی بیوی کے بارے میں کیا کہنا ہے ن کی فلموں میںکالا دھن کیسے لگایا گیا یہ جگ ظاہر ہے۔ انڈر ورلڈ سے سنجے دت کے کنکشن؟ جبکہ گولڈی براڑ اور شبھ دیپ سنگھ سدھو موسیوالا کے کئی حریف گلوکار انہیں کھلے عام دھمکی دیتے تھے تو پنجاب سرکار کا تحفظ واپس لینا انتہائی قابل مذمت کا م ہے۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے سدھو سے تحفظ واپس لینے کے سبب پنجاب سرکار کو نوٹس جاری کیا ہے جبکہ میری ہمدردی سدھو موسیوالا کے والدین ، دوستوں، مداحوں اور پوری دنیا کے ساتھ ہے۔ میں پوچھتا ہوں کیا یہ قتل کسی فنکار کا آخری قتل ہے۔ سدھو اپنے دشمنوں کو بھی بھڑکا رہے تھے وہ اپنے ویڈیو میں بندوق کے کلچر کو فروغ دے رہے تھے۔ پنجاب ، پاکستان کی سرحد سے لگا ہوا صوبہ ہے۔ کوئی بھی سیاسی ایڈوانچر ، پنجاب میں نشیلی اشیا کی اسمگلنگ ، غیر قانونی ہتھیاروں اور دہشت گردی کے ماحول کو فروغ دے گا۔ مرکز اور ریاستی سرکاروں کو یقینی بنانا چاہیے کہ پنجاب کے نوجوانوں کی جھنجھلاہٹ کا کوئی دور رس نتیجہ نہ ہو۔ ہمیں بہت دکھ ہے کہ سدھو موسیوالا جب باصلاحیت نوجوان فنکار اتنی جلدی دوسری دنیا میں چلا گیا ۔ خدا کرے یہ ستارہ ہمیشہ آسمان پر اسی طرح چمکتا رہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS