یوکرینی فٹبال کوچ نے ٹیم کی جیت کو اپنے فوجیوں کے نام کردیا

0

کیف (ایجنسیاں) : یوکرین کی فٹبال ٹیم کے کوچ الیگزینڈر پیٹراکوف نے یوکرین کی فٹبال ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی کو یوکرینی فوجیوں کے نام کردیا ہے۔یوکرین کی فٹبال ٹیم نے گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی بالکل قریب ہوگیا ہے۔اس موقع پر یوکرین کی فٹبال ٹیم کے کوچ الیگزینڈر پیٹراکوف نے کہا کہ ’یہ جیت میرے لیے نہیں، ٹیم کے لیے نہیں بلکہ یہ ہمارے ملک کے لیے تھی۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’یہ یوکرین کے لیے ایک بہت بڑی جیت ہے۔ یہ پوری ٹیم کی مشترکہ کوشش اور فتح تھی۔‘اْنہوں نے مزید کہا کہ ’وہ ان یوکرینی شہریوں کے لیے کھیلتے ہیں، جو کہ گھر واپسی کی راہ دیکھ رہے ہیں، اور ہماری مسلح افواج جو خندقوں میں لڑ رہے ہیں یا زخمی حالت میں اسپتالوں میں ہیں۔‘ الیگزینڈر پیٹراکوف نے اپنی قوم اور مسلح افواج کا شکریہ بھی ادا کیا۔اْنہوں نے کہا کہ ’یہ ہمارے عظیم مقصد کی طرف ایک چھوٹا سا قدم تھا اور ہم ویلز میں وہ سب کچھ کریں گے جس کی لوگ ہم سے توقع کرتے ہیں۔‘ اْنہوں نے مزید کہا کہ ’ہم یوکرینی شہریوں کا سر فخر سے بلند کرنا چاہتے ہیں۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’آپ کو یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ یوکرین میں لوگ کس کرب سے گزر رہے ہیں، لوگ مارے جا رہے ہیں، خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی جا رہی ہے۔‘دوسری جانب گراؤنڈ میں موجود یوکرین کے مداحوں نے اپنی فٹبال ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی کا جشن، ملک میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے یوکرین کے جھنڈے لہرا کر منایا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS