کے کے کی موت سے کھیل کی دنیا بھی صدمہ میں

0

کوہلی، سہواگ، یووراج ، کمبلے، جعفر سمیت دیگر کھلاڑیوں کا اظہار تعزیت
نئی دہلی(ایجنسیاں) : گلوکار کے کے یعنی کرشن کمار کنناتھ کی اچانک موت سے پورے ملک میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کھیل دنیا بھی اس سے متاثر نظر آئی۔ کھیل دنیا کے معروف کھلاڑیوں نے گلوکار کے کے کی موت پر اظہار افسوس کے لیے ٹویٹ کا سہارا لیا۔ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی سمیت موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کی رات کولکاتا میں لائیو پرفارمنس کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے کے کے کی موت ہوگئی تھی۔ معروف گلوکار کی دنیا سے رخصتی کھیلوں کی دنیا کے لیے بھی صدمہ تھی۔ وریندر سہواگ نے ٹویٹ کیا ’’کولکاتا میں پرفارم کرنے کے دوران بیمار پڑنے کے بعد کے کے کے انتقال کے بارے میں سن کر افسوس ہوا۔ زندگی کتنی نازک ہے اس کی ایک اور یاد دہانی۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘
یووراج سنگھ نے ٹویٹ کیا’زندگی بہت غیر یقینی اور نازک ہے! کے کے کے المناک انتقال کے بارے میں افسوسناک خبر،خدا ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔ اوم شانتی۔‘وسیم جعفر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے گانے کو شیئر کیا اور لکھا ’ہم رہے یا نہ رہے کل کل یاد آئے گے یہ پل۔ یہ جان کر دل دہل گیا کہ کے کے نہیں رہے‘۔
کے کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت،’ انیل کمبلے نے ٹویٹ کیا۔وی وی ایس لکشمن نے ٹویٹ کیا، ‘ایک شاندار گلوکار، کے کے کے بے وقت انتقال سے غمزدہ ہوں۔ ‘وہ اپنی موسیقی کے ذریعے زندہ رہے گا۔ ان کے خاندان اور دوستوں سے میری دلی تعزیت۔ اوم شانتی۔’
بیڈمنٹن اسٹار پی کشیپ نے 2009 کی فلم تم ملے کے کرشن کمار کے ہٹ نمبر دل عبادت سے کچھ سطریں گنگنائیں اور ویڈیو کو بیوی سائنا نہوال کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS