سری نگر: (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پیر کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی پچاس کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پیر کی صبح 10 بجکر 31 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی پچاس کلو میٹر تھی۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS