▼▼▼▼▼▼▼▼▼▼▼▼▼
مرا یار کچھ دن سے مجھ سے خفا ہے
خدا جانے اس میں مری کیا خطا ہے
محبت کے غم کا الگ ہی مزہ ہے
“کبھی مت کہو تم محبت سزا ہے”
جو اپنائ میں نے محمد کی سنت
کرم ہی کرم مجھ پہ ہونے لگا ہے
جو پل بھر میں ہوتا ہے شعلہ سے شبنم
یہ جانِ تمنا کی شوخی ادا ہے
بجھا نہ سکے گی یہ باطل کی آندھی
دیا دل میں خوفِ خدا کا جلا ہے
مسرت سے لبریز ہے میرا سینہ
مرا بچہ قرآن پڑھنے لگا ہے
وہ کرتا ہے محسوس احساس سالک
میں کیسے کہوں گا بڑا بے وفا ہے
◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆◆
خاکسار: سالک انورسالک،مدھوبنی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS