نئی دہلی (ایس این بی) : این ڈی ایم سی علاقہ میں واقع ’اکبر روڈ‘کا نام بدل کر’مہارانا پرتاپ روڈ‘کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آل انڈیا شتریہ راجپوت فیڈریشن کے عہدیداروں نے منگل کو این ڈی ایم سی کونسل کے نائب صدر ستیش اپادھیائے سے ملاقات کی اور یہ مطالبہ کیا۔ انہوں نے این ڈی ایم سی کو ایک میمورنڈم بھی دیا ہے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ سڑک کا نام مہارانا پرتاپ روڈ کے نام پر رکھنا آزادی پسندوں کو خراج عقیدت ہوگا۔
فیڈریشن کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران ستیش اپادھیائے نے کہا کہ مہارانا پرتاپ شتریہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہادر سپاہی بھی تھے۔ وہ عمر بھر راجپوتانہ کی سرزمین پر لڑتے رہے۔ ان کی شان کے قصے آج بھی تاریخ میں پڑھے جاتے ہیں۔ وہ بچپن سے ہی ایک بہادر جنگجو تھے۔ ان کی کہانیاں صدیوں تک ہمارے نوجوانوں کو متاثر کرتی رہیں گی۔ انہوں نے فیڈریشن کے عہدیداروں کو یقین دلایا ہے کہ وہ کونسل ممبران پر زور دیں گے کہ وہ اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کریں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS