سری نگر: (یو این آئی) جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے ترکہ وانگام علاقے میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے میں ایک عام شہری گولی لگنے سے زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں پر دم توڑ بیٹھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز جنگجووں نے تراکہ وانگام شوپیاں کے نزدیک 182بٹالین سی آر پی ایف اور ایس ایچ او اہلکاروں پر فائرنگ کی جس دوران دوبدو گولیوں کے تبادلے میں ایک عام شہری زخمی ہوا ۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد جنگجو جائے وقوع سے راہ فرار اختیار کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
شوپیاں :کراس فائرنگ میں زخمی ہوا شہری ہسپتال میں دم توڑ گیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS