گیان واپی مسجد احاطے کی ویڈیو گرافی کا 80فیصدی کام مکمل

0

وارانسی:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد احاطے میں ویڈیو گرافی کا کام دوسرے دن اتوار کو بھی جاری رہا اور اس کا زیادہ ترکام پورا ہوگیا۔مقامی عدالت کی ہدایت پر ویڈیو گرافی سروے کا کام ہفتہ کو شروع ہوا تھا۔ موصو ل اطلاع کے مطابق اب تک 80فیصدی علاقے کی ویڈیو گرافی کی جاچکی ہے۔اس دوران پورے احاطے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ سخت سیکورٹی انتظامات کے تحت ویڈیو گرافی سے متعلق اشیاء بھی سروے ٹیم کے ذریعہ وہیں جمع کروا دی جاتی ہے۔سول جج سینئر ڈویژن روی کمار دیواکر کی عدالت نے احاطے کی ویڈیو گرافی کا حکم دیا تھا۔ اس معاملے میں کی جارہی ویڈیو گرافی رپورٹ ایڈوکیٹ کمشنر 17 مئی سے پہلے عدالت میں پیش کریں گے۔ جس پر عدالت 17 مئی کو سماعت کرے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS