کشمیر : مختلف مقامات پر این آئی اےکے چھاپے

0

سری نگر (یو این آئی) : قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے ہفتے کی صبح وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں چھاپے مارے۔ انہوں نے کہا کہ شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں علی محمد بٹ ولد غلام حسن بٹ ساکن مراد پورہ کے گھر پر چھاپے مارے گئے جبکہ بارہمولہ میں نیو کالونی فتح پور میں مشتاق احمد بٹ ولد عبدالاحد بٹ کے گھر پر چھاپہ مار کارروائیاں انجام دی گئیں۔ اس کے علاوہ بھی کچھ مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں انجام دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چھاپہ مار کارروائیاں این آئی اے دفتر میں پہلے ہی درج ایک کیس کے سلسلے میں ڈالی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS