بیجنگ: (یو این آئی) چین کے چونگ کنگ میں جمعرات کو رن وے سے تبت ایئر لائنز کا ایک طیارہ پھسل گیا، جس میں سوار 122 میں سے 40 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔معلومات کے مطابق، “طیارہ نمبر ٹی وی 9833 چونگ کنگ سے ننگچی کے لئے اڑان بھرتے ہوئے چونگ کنگ جیانگ بیئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پررن وے سے پھسل گیا۔”چونگ کنگ جیانگ بیئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حادثے میں طیارے کے اگلے حصے میں آگ لگ گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ “طیارے میں سوار 113 مسافروں اور عملے کے نو ارکان کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، حالانکہ 40 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔”
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS