روس نے یوکرین میں سائبر حملے کے الزامات کی تردید کی

0

واشنگٹن: (یو این آئی/ اسپوٹنک) امریکہ میں روسی سفارت خانے نے یوکرین میں بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات پر سائبر حملوں کے امریکی محکمہ خارجہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔روسی سفارت خانے نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ سفارتخانے نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے فروری کے اوائل میں روس پر یوکرین کے فوجی مواصلات میں خلل ڈالنے کے لیے تجارتی سیٹلائٹ سسٹم پر سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔سفارتخانے نے ٹیلی گرام پر بتایاکہ “امریکہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ہمارا ملک کبھی بھی سائبر حملوں میں ملوث نہیں رہا ہے۔ یہ روس کے اصولوں کے خلاف ہے۔ ہم صرف انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو دنیا کی ترقی کے فائدے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔‘‘
سفارت خانے کے مطابق “روس سمیت دیگر ممالک میں اہم انفراسٹرکچر پر زیادہ تر کمپیوٹر حملے امریکہ کرتا ہے۔ ہماری قابل ایجنسیوں نے پچھلے چھ مہینوں میں امریکہ کو 500 سے زیادہ سائبر حملے کے پیغامات بھیجے ہیں۔سفارتی مشن نے کہا کہ کیف انتظامیہ تین لاکھ سائبر فوجیں تیار کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS