بدایوں:(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع بدایوں کے تھانہ اسلام نگر علاقے میں واقع ایک گاؤں میں جمعہ کی رات میں 13سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ پیش آیا ہے۔ مقامی افراد نے ملزم کی پٹائی کرنے کے ساتھ اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے اس کے خلاف رپورٹ درج کر کے متاثرہ کو طبی معائنے کے لئے بھیج دیا ہے۔پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ متاثرہ دیر شام کچھ بچوں کے ساتھ اپنے گھر کے سامنے کھنڈر مکان میں کھیل رہی تھی۔ تبھی گاؤں کا ہی امت(20)دیوار کود کر آیا۔ امت کو دیکھ کر دیگر بچے فرار ہوگئے۔ ملزم نے متاثرہ کو پکڑ لیا اور اس کے ساتھ منھ کالا کیا۔ بچوں کے ذریعہ فراہم کی گئی اطلاع پر متاثرہ کے بھائی نے موقع پر پہنچ کر ہنگامہ شروع کیا۔ شور سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور فرار ہونے کی کوشش کرر ہے ملزم کو پکڑ لیا اورپیٹتے ہوئے تھانے لے جاکر پولیس کے حوالے کردیا۔اس معاملے میں ایس پی دیہات سدھارتھ ورما نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ بچی کو طیبی معائنے کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بدایوں:نابالغ سے عصمت دری، ملزم گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS