دنتے واڑہ میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان زبردست مڈبھیڑ

0

دنتے واڑہ: (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ میں آج پولس اور نکسلیوں کے درمیان زبردست انکاؤنٹر جاری ہے۔ ضلع ریزرو پولیس فورس کے جوانوں نے نکسلیوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ نکسلیوں کے کئی بڑے کیڈروں کے ساتھ فوجیوں کا انکاؤنٹر جاری ہے۔ دنتے واڑہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ تواری نے بتایا کہ ضلع دنتے واڑہ کے آرن پور تھانہ علاقے کے جنگلات میں بڑی تعداد میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پر جوان کل رات آپریشن پر نکلے۔ مخبر کی طرف سے دی گئی ٹھوس معلومات کے مطابق، جوان نکسلیوں کے مرکزی علاقے میں داخل ہو گئے ہیں۔ آج صبح فوجیوں کو دیکھ کر ماؤنوازوں نے بھی گولی چلائی جس کے بعد ریزرو پولیس فورس کے جوانوں نے بھی پیش قدمی کی اور نکسلیوں کی گولیوں کا منہ توڑ جواب دیا۔
بتایا گیا ہے کہ نکسلیوں کو تقریباً دو سے تین مختلف مقامات سے جوانوں نے گھیر لیا ہے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ ایس پی سدھارتھ تواری نے کہا کہ انکاؤنٹر اب بھی جاری ہے۔ حساس علاقہ ہونے کی وجہ سے زیادہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ فوجیوں کی آمد کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS