ممبئی پولیس نے چوری کے معاملے میں باغپت کے صراف کو حراست میں لیا

0

باغپت:(یواین آئی) ممبئی میں تقریبا تین سال پہلے ہیرا کاروباری کے یہاں ہوئی ڈھائی کروڑ روپئے مالیت کی چوری کے معاملے میں پولیس کے رڈار پر اترپردیش کے ضلع باغپت کے بڑوت شہر کے رہنے والے کئی صرافہ کاروبار ی ہیں۔ جن میں سے ایک کو ممبئی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ جبکہ فرار چل رہے دیگر ملزمین کی گرفتاری کے لئے پولیس لگاتار دبش دے رہی ہے۔بڑوت کوتوالی انچارج ایم ایس گل نے پیر کو بتایا کہ سال 2019 میں ممبئی کے ہیروں کے تاجر دیپانکر سے ڈھائی کروڑ روپے کے ہیرے چوری ہوئے تھے۔ ممبئی پولیس ہفتہ کو دیپانکر کے نوکر دیپک چودھری کے چچا زاد بھائی روندر کو لے کر بڑوت آئی۔۔ رویندر نے بتایا تھا کہ بڑوت کاروباری سنجے جین کو ہیرے فروخت کیے گئے تھے۔ رویندر کی نشاندہی پر ممبئی پولیس نے سنجے جین کو حراست میں لے لیا، جب کہ سنجے کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔
ممبئی پولیس کے ڈپٹی کمشنر روپمیت اور وکرم تاک موگے کی قیادت میں دو دیگر مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے دبش دی جارہی ہے۔ دو دیگر صرافہ تاجروں کو پکڑنے کے لیے ایک ٹیم اب بھی بڑوت میں ڈیرا ڈالے ہوئے ہے۔ اس کے بعد اتوار کوبلین مارکیٹ میں دن بھر اسی مسئلے کی بحث جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق ممبئی پولیس کو مزید سراغ ملے ہیں، جن کی بنیاد پر وہ کیس کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS