سات نکسلیوں نے خودسپردگی کی

0

سکما: (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کے چنتلنار علاقے میں نکسلی سرگرمیوں میں ملوث سات نکسلیوں نے پونا نارکوم مہم سے متاثر ہو کر خودسپردگی کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ چھتیس گڑھ حکومت کی باز آبادکاری پالیسی کے فروغ اور سکما پولس کی طرف سے چلائی جا رہی پونا نارکوم مہم سے متاثر ہو کر ویٹی لکشمن عرف لکشمہ، کواسی کوسا، سوڈی بدرو نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں ڈی ایس پی نکسل آپریشنز رجت کمار ناگ کے سامنےبغیر ہتھیار کے خود سپردگی کی۔ جبکہ چار دیگر نکسلیوں نے ضلع صدر دفتر سمیت ککنار تھانہ علاقہ میں خودسپردگی کی ہے۔ ہتھیار ڈالنے والے نکسلی چنتلنار علاقے میں ہونے والی مختلف نکسلی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ حکومت کی باز آبادکاری اسکیم کے تحت ہتھیار ڈالنے والے نکسلیوں کو مرکزی دھارے سے جوڑنے کے لیے مراعات اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS