نئی دہلی (ایس این بی) :بی جے پی نے دہلی کے 40 گائوں کے مسلم ناموں کو بدلنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ آج اس کی شروعات بھی ہوگئی ہے۔ دہلی بی جے پی صدر
آدیش گپتا نے بورڈ لگاکر اعلان کیا کہ محمد پور گاو¿ں اب ’مادھوپورم‘کے نام سے جانا جائے گا۔ اور دعویٰ کیا ہے کہ کارپوریشن سے پاس ہونے کے بعد ایسا کیاگیا ہے۔ بی جے پی ریاستی صدر آدیش گپتا نے کہا ہے کہ اب سے یہ گائوں محمد پور کی جگہ مادھوپورم کے نام سے جانا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں جن 40 گائوں کے ناموں کو بدلنے کے لےے گائوں والوں نے آواز اٹھائی ہے، وہ سبھی بدلے جائیں گے۔ گپتا نے کہا کہ آزادی کے 75 سال بعد بھی غلامی کا کوئی نشان ہمارا حصہ ہو، یہ کوئی بھی دہلی والے نہیں چاہتے۔ بی جے پی کی 40 گائووں کی لسٹ میں ہمایوں پور، یوسف سرائے، مسعود پور، جمرود پور، بیگم پور، سیدل، فتح پور بیری، حوض خاص اور شیخ سرائے جیسے کچھ نام شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS