پاکستان: حمزہ شہباز کی حلف برداری ایک بار پھر ملتوی

0

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان میں پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری تمام تر تیاریوں کے باوجود دوسری بار ملتوی کر دی گئی ہے۔
مقامی اخبار دی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ حمزہ کی ہفتہ کی رات سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کی جانب سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے کی توقع تھی۔ وہ لاہور میں واقع گورنر ہاؤس میں ایک تقریب میں انہیں عہدے کا حلف دلانے والے تھے لیکن مسٹر سنجرانی کے لاہور نہ پہنچنے کی وجہ سے تقریب کو ایک بار پھر ملتوی کرنا پڑا۔ متعدد رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صدر کے دفتر سے زبانی ہدایات ملنے کے بعد حلف برداری کی تمام تیاریاں کر لی گئی تھیں، حالانکہ اس حوالے سے کوئی تحریری حکم نامہ موصول نہیں ہوا تھا۔ تقریب حلف برداری کی منسوخی کے بعد مسلم لیگ ن نے دوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS