ترکی نے شام جانے والے روسی طیاروں کے لیے بند کی فضائی حدود

0

انقرہ: (یو این آئی/ اسپوتنک) ترکی نے شام جانے والے روسی فوجی اور سویلین طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے وزیر خارجہ میولوت کاووسوگلو نے کہا کہ روس کے لیے پرواز کی اجازت اپریل میں ختم ہو گئی تھی۔ کاوو سوگلو کے حوالے سے صباح اخبار نے کہا کہ ’’ہم نے روسی فوجی طیاروں اور یہاں تک کہ شام کی طرف پرواز کرنے والے سویلین طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کر دی ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے تین ماہ کی اجازت دی تھی۔ ان کے پاس اپریل تک اجازت تھی۔ ہمارے صدر نے (روسی صدر ولادیمیر) پوتن کو اس کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد پروازیں بند ہو گئیں۔ اس لیے مونٹریکس کنونشن اور دیگر امور پر بات چیت کے ذریعہ ردعمل جاری ہے‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS