نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین راجیو کمار نے عہدے سے استعفیٰ دیا

0

نئی دہلی: (یو این آئی) نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین (وی سی) راجیو کمار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نےوقت سے پہلے ہی استعفیٰ دیا ہے، تاہم اس کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے ڈاکٹر سمن کے بیری کو نیتی آیوگ کا نیا وائس چیئرمین مقرر کیا ہے۔
ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی اوپی ٹی) نے جمعہ کو جاری اپنے خط میں کہا کہ اے سی سی نے راجیو کمار کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور مسٹر کمار کو 30 اپریل سے کام سے آزاد کیاجائے گا۔ راجیو کمار کو پانچ سال پہلے اروند پنگڑیا کی جگہ نیتی آیوگ کا نائب چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS