روس کےکوریل جزیرے کے پاس آیا 5.4 کی شدت کا زلزلہ

0

یوزنو- سکھلنسک،روس :(یواین آئی/ اسپوتنک) روس کے کوریل جزیرے کے پاس زلزلہ کے درمیانے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 5.4 درج کی گئی۔ یوزنو -سکھالنسک ارتھ کویک سائنس اسٹین کی سربراہ ایلینا سیمینووا نے اسپوتنک کو یہ معلومات دی۔ ایلینا سیمینووا نے کہا کہ ’’5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق 11:38 پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز 52 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔‘‘زلزلے کا مرکز سموشیر کے غیر آباد جزیرے سے 171 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سونامی کی وارننگ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
کوریل جزائر زلزلہ کے لحاظ سے ایک فعال علاقے میں واقع ہیں جسے رنگ آف فائر کہا جاتا ہے۔ یہ خطہ باقاعدگی سے طاقتور زلزلوں سے متاثر ہوتا ہے۔ 5 نومبر 1952 کو کوریل جزائر پر 9.0 شدت کے زلزلے کے بعد ایک بڑی سونامی آئی جس نے سیویرو-کورلسک شہر کو تباہ کر دیا۔ اس واقعے میں 2300 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS