انقرہ: (یو این آئی/شِنہوا) ترکی کے شمال مغربی علاقے برسا میں ایک بس میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حریت اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب بس جیل کے محافظوں کو لے کر اپنی منزل کی طرف جارہی تھی۔ دھماکے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ جیل حکام نے دھماکے کے واقعہ کے پیچھے دہشت گردوں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS