کھرگون/بڑوانی/ہمت نگر(ایجنسیاں) : مدھیہ پردیش کے تشدد زدہ کھرگون ضلع ہیڈکوارٹر اور بڑوانی ضلع کے سینڈوا میں کل رات ایک بار پھر آتشزنی کے واقعات ہوئے
ہیں۔ فی الحال پولیس اور انتظامیہ ان واقعات کو فسادات سے جوڑ کر نہیں دیکھ رہی ہے ۔کھرگون ضلع ہیڈکوارٹر کے مضافات میں کھنڈوا وڈودرا روڈ پر جیتا پور پولیس
چوکی کے تحت واقع مکینک نگر علاقے میں کل دیر رات کچھ شرپسندوں نے پینٹر کے گیراج میں کھڑی دو بسوں، ایک کار اور اس کی دکان کو آگ لگا دی۔ واقعہ کی تصدیق
کرتے ہوئے جیتا پور پولس چوکی کے انچارج پروین آریہ نے بتایا کہ کچھ شرپسندوں نے عمران شیخ کی دکان اور اس میں رکھی دو بسوں کے علاوہ قریب میں رکھی ایک
کار کو بھی آگ لگا دی۔ اطلاع ملنے پر فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی نے اس معاملے کی شکایت نہیں کی ہے تاہم پولیس سی سی ٹی وی
کیمروں کی مدد سے واقعہ کا نوٹس لے رہی ہے ۔دوسری جانب گجرات کے 3 ضلعوں ہمت نگر، کھمبات اور دوارکا میں بھی پیر کی دیر رات پھر سے تشدد بھڑک اٹھا۔ فسادی دوسری کمیونٹی کے لوگوں کے گھروں کونشانہ بنار ہے ہیں۔ اس سے پہلے پولیس نے امن کمیٹی کی میٹنگ کرکے دونوں کمیونٹیوں سے امن کی اپیل کی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد بھی فسادیوں نے ایک خاص کمیونٹی کے لوگوں کے گھروں میں پٹرول بم اور پتھر پھینکے۔ نتیجے میں درجنوں کنبے اپنی جان بچانے کیلئے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ پولیس بھی ان کی مدد نہیں کررہی ہے۔ ونجاراواس علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی تھی، لیکن پیر کی دیر رات ان کی بستی پر حملہ ہوگیا۔ گھروں میں توڑپھوڑ کی گئی اور سامان بھی چوری کرلیاگیا۔ رات میں چاند نگر اور حسن نگر کے لوگوں نے ان پر حملہ کیاتھا۔ فسادیوں نے ان کے گھروں پر پٹرول بم پھینکے، جس سے 2گھروں میں آگ بھی لگ گئی۔ پولیس ٹیم کے پہنچنے تک حملہ آور فرار ہوگئے تھے۔
مدھیہ پردیش اور گجرات میں پھر آتش زنی کے واقعات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS