ہندوستان نے سری لنکا کو 11ہزارمیٹرک ٹن چاول بھیجا

0

کولمبو (یو این آئی) : سری لنکا میں 13اور 14اپریل کو منائے جانے والے سنہلی نئے سال سے پہلے منگل کو ہندوستان سے 11ہزار ٹن چاول کی ایک کھیپ کولمبو
بندرگاہ پر پہنچی۔خوراک اور ایندھن کے بے ابھی تک کے سب سے بھیانک بحران کا سامنا کرنے والے سری لنکا کو گزشتہ ہفتے بھی ہندوستان کی کثیر جہتی امداد کے
حصے کے طور پر 16,000ٹن چاول بھیجا گیا تھا۔سری لنکا میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے ایک ٹویٹ میں کہا، “یہ سامان ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان خصوصی
تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے ، جو جاری رہے گا۔”ہائی کمیشن نے کہاکہ ’سری لنکا کے لوگوں کے نئے سال کی تقریبات سے پہلے ہندوستان سے 11,000میٹرک
ٹن چاول لے کرجہاز چین گلوری کولمبو پہنچا۔ صرف گزشتہ ہفتے میں سری لنکا کو ہندوستان کی کثیر الجہتی مدد کے تحت 16,000 ٹن چاول فراہم کیے گئے۔ یہ
فراہمی ، جو ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان خصوصی تعلقات کی نشاندہی کرتی ہیں، جاری رہیں گی‘۔یہ چاول سری لنکا کو 1بلین ڈالر کی لائن آف کریڈٹ کے تحت
فراہم کیے جا رہے ہیں جس کا اعلان ہندوستان نے خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاءکی خریداری کے لیے کیا ہے۔ اس قرض میں سے 150ملین ڈالر سری لنکا کو
چاول کی فراہمی کےلئے مختص کیے گئے ہیں۔ ہندوستان سری لنکا کو ضروری اشیائے خوردونوش کی قلت پر قابو پانے میں مدد کے لیے جزیرے والے ملک کو تقریباً
40,000ٹن چاول فراہم کر رہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS