لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش میں سائبر مجرمین کے حوصلے بلند ہیں۔ دو دن پہلے وزیر اعلی دفتر کا آفیشیل ٹوئٹ اکاونٹ ہیک ہونے کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں پڑا تھا کہ پیر کی صبح اترپردیش حکومت کاآفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ ہیک کرلیا گیا۔ٹوئٹر اکاونٹ کو ہیک کرنے کے ساتھ ہی اس کی ڈی پی بدل دی گئی اور دو درجن سے زیادہ فرضی ٹوئٹ کئے گئے۔ حالانکہ ٹوئٹر اکاونٹ تھوڑی ہی دیر میں تکنیکی ماہرین نے رسٹور کرلیا۔ معاملے کیں جانچ کی جارہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتہ کو سائبر مجرمین نے وزیر اعلی دفتر کا ٹوئٹر اکاونٹ ہیک کرلیا تھا اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر والی ڈی پی بدل دی تھی۔ ٹوئٹر اکاونٹ سے 500سے زیادہ فرضی ٹوئٹ کئے گئے تھے۔گذشتہ 48گھنٹے سے بھی کم وقت میں سائبر مجرمین نے دوسری بار آفیشیل اکاونٹ ہیک کیا ہے۔ تکنیکی ماہرین کی ٹیم پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ افسران کا دعوی ہے کہ جلد ہی خاطیوں کی شناخت کر کے انہیں ان کے کئے کی سزا دلائی جائے گی۔
یوپی حکومت کا ٹوئٹر اکاونٹ ہیک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS