گجرات: کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 6 ملازمین کی دردناک موت

0

بھروچ (ایجنسی) :گجرات کے بھروچ میں ایک کیمیکل فیکٹر میں دھماکہ ہوگیا ہے۔ اس حادثے میں اب تک 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ واقعہ احمد آباد سے تقریباً 235 کلومیٹر دور دہیج انڈسٹریل ایریا میں واقع یونٹ میں صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا۔ بھروچ کی پولیس سپرنٹنڈنٹ لینا پاٹل نے کہا کہ 6 متاثرین ایک ری ایکٹر کے پاس کام کر رہے تھے۔ اس دوران ایک دھماکہ ہوا۔ ‘ری ایکٹر میں دھماکے کی وجہ سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ ری ایکٹر کے قریب کام کرنے والے تمام 6افراد کی موت ہوگئی۔ بعد میں تمام لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS