کولمبیا: گوریلا جنگ میں تین فوجیوں کی موت

0

بوگوٹا: (یو این آئی/ژنہوا) کولمبیا میں اینٹی اوکیا ڈپارٹمنٹ کی ایٹوانگو میونسپلٹی کے قریب فوج کے گشت کے دوران نشانہ بناکر کیے گئے حملے میں کم از کم تین فوجی ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ کولمبیا کی فوج نے یہ اطلاع دی ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا ’’جمعہ 8 اپریل کی رات، دہشت گردوں نے سڑک پر ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سےحملہ کیا‘‘۔ اس میں زخمی ہونے والے چھ جوانوں کا مقامی ہیلتھ سنٹر میں علاج کیا جا رہا ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے گوریلا گروپ کولمبیا ریولوشنری آرمڈ فورسز (ایف اے آر سی ) کا ہاتھ ہے۔
یہ ایک ایسا ہی گوریلا گروپ ہے، جس کی سرگرمیوں پر 2016 سے پابندی عائد ہے۔ اب یہ ایک اپوزیشن سیاسی جماعت ہے۔ اس کے باوجود گروپ کے کچھ ناراض ارکان نے ہتھیار نہیں ڈالے اور اپنی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ بیان میں فوج نے کہا ’’(ہم) بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے غیر قانونی وسائل کا استعمال کرکے جنگ کرنے کے ل خلاف اٹارنی جنرل کے دفتر میں شکایات درج کرائیں گے‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS