سنچیون (یو این آئی) : ہندوستان کے سرکردہ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور کدمبی سری کانت ہفتہ کو یہاں اپنے اپنے سیمی فائل میچ میں شکست کے ساتھ کوریا اوپن بیڈمنٹن چمپئن شپ میں ہندوستانی چیلنج ہوگیا۔دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی سندھو کو 48 منٹ تک جاری رہنے والے خواتین کے سنگلز مقابلے میں مقامی کھلاڑی این سیونگ سے سیدھے گیمز میں 14-21، 17-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں سری کانت کو ایشیائی کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی سے 50 منٹ کے مقابلے میں 19-21، 16-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ کوریائی کھلاڑی کی سندھو پر لگاتار چوتھی جیت ہے ۔ اس جیت کے ساتھ اس نے سندھو کے خلاف اپنا ریکارڈ 4-0 بنا لیا۔ دونوں کھلاڑی آخری بار بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور فائنلز 2021 میں ایک دوسرے سے مقابلہ کیا تھا، جہاں سیونگ نے سندھو کو شکست دی تھی۔ کوریائی کھلاڑی ابتدائی کھیل میں بہت پراعتماد نظر آئے ، کیونکہ انہوں نے باآسانی کھیل کے شروع میں پہلا پوائنٹ حاصل کیا اور 3-0 کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد اس نے 32 شاٹ والی ریلی میں دو مکمل اسٹریچ سیو کے ساتھ 7-1 کی برتری حاصل کی۔ اگرچہ سندھو نے سیدھے تین پوائنٹ حاصل کیے لیکن سیونگ نے سندھو کو دوبارہ رفتار حاصل نہیں کرنے دی اور 11-6 پر پانچ پوائنٹ کی برتری حاصل کرنے کے لیے وقفہ لیا۔
سیونگ نے سندھو کے خلاف مختلف شاٹس کا استعمال کیا۔ اس کے بعد سندھو کے دو لانگ شاٹس نے سات پوائنٹس کی برتری حاصل کی۔ طویل ریلیوں کے بعد سندھو کو دو پوائنٹس ملے لیکن سیونگ نے 16-10 کی برتری حاصل کی۔ جب بھی سندھو نے رفتار کو اپنی طرف منتقل کرنے کی کوشش کی سیونگ نے اس پر بریک لگا دی۔اس دوران سندھو کے کئی لانگ شاٹس نے سیونگ کو مفت میں پوائنٹس دیے اور وہ گیم پوائنٹ تک پہنچ گئیں۔ سندھو نے پہلے گیم میں سیونگ سے 14-21 سے ہارنے سے پہلے دو گیم پوائنٹس بچائے ۔دوسرے گیم میں سندھو نے مختلف انداز میں آغاز کیا۔ اس نے جلدی سے تین پوائنٹس لیے ، لیکن طویل شاٹس کی ایک سیریز نے سیونگ کو اسکور برابر کرنے میں مدد کی۔ جلد ہی سیونگ نے برتری حاصل کر لی، لیکن سندھو نے محتاط کھیل کے ساتھ اسے 5-5 سے برابر کر دیا۔ قریبی مقابلہ پھر جاری رہا لیکن بعد میں سیونگ نے 11-9 سے برتری حاصل کی۔ سیونگ نے وقفہ کے بعد 13-9 کی برتری حاصل کی جسے بعد میں سندھو نے کم کر کے 14-16 کر دیا۔اگرچہ کوریائی کھلاڑی تیزی سے کھیلتے رہے لیکن سندھو نے چار پوائنٹ کا فائدہ اٹھایا اور کئی شاٹس سے جوابی حملہ کیا۔ لیکن آخر کار سیونگ نے دوسرا گیم 21-17 سے جیت کر ٹائٹل جیت لیا۔
دوسری طرف سری کانت ایک بار پھر سیمی فائنل سے آگے نہیں بڑھ سکے ۔ گزشتہ ماہ بھی سری کانت کو سوئس اوپن کے سیمی فائنل میں کرسٹیز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سری کانت نے پہلے گیم میں 9-7 کی برتری حاصل کرنے کے لیے اچھی شروعات کی اور ایک وقت 11-8 سے آگے تھا۔ تاہم کرسٹی نے واپسی کرتے ہوئے اسکور کو 13-13 سے برابر کردیا۔ اس کے بعد اسکور 17-17 رہا۔ کرسٹی نے اسمیش اور شاندار واپسی کے ساتھ دو گیم پوائنٹس حاصل کر کے آخرکار پہلا گیم 21-19 سے جیت لیا۔ دوسرے گیم میں کرسٹی نے بہتر آغاز کیا اور 3-0 کی برتری حاصل کی جو آخر تک برقرار رہی۔ اس کے نتیجے میں انہوں نے گیم 21-16 سے جیت لیا۔
کوریا اوپن میں سندھو اور سری کانت کی شکست کے ساتھ ہندوستانی چیلنج ختم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS